غزہ میں صرف 15 بیکریاں کام کررہی ہیں، اقوام متحدہ

February 23, 2024

نیویارک(نیوزڈیسک)اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے نے بتایا ہے کہ غزہ میں صرف 15 بیکریاں کام کررہی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ غزہ میں صرف 15بیکریاں کام کررہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان میں سے 6بیکریز جنوبی غزہ کے رفح میں اور9 وسطی غزہ کے دیر البلاح میں ہیں، شمالی غزہ میں بیکریاں نہیں ہیں، جس کی وجہ سے علاقے میں خوراک کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔