ایران نے 3 سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیئے

February 23, 2024

تہران(نیوزڈیسک)ایران کی جانب سے 3 سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دئیے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے ایران نے کہا کہ یہ سیٹلائٹس مواصلات اور جیو پوزیشن ٹیکنالوجی کی جانچ کے ساتھ ساتھ کارگو کو خلا میں پہنچانے کی افادیت کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔یاد رہے کہ ایران کی جانب سے یہ سیٹلائٹ لانچ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کے بعدمشرقِ وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے موقع پر ہوا ہے۔