عبدالرزاق نے بابراعظم کی قائدانہ صلاحیت پر سوال اٹھا دیے

February 23, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے بابرا عظم کی قائدانہ صلاحیت پر سوالات اٹھادیے، انہوں نے کہا ہے کہ بابر اعظم میں قائدانہ صلاحیت نہیں، بابراعظم کو پولارڈ کے سامنے تجربہ کاربولرکو لانا چاہیے تھا۔ ٹی ٹوئنٹی میں آخری تین اوورز میں 60 رنز بھی بن سکتے ہیں۔ بابر اعظم کوکپتان نہیں ہونا چاہیے، انہیں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں رہنا چاہیے۔ بابر اعظم جس طرح کی بیٹنگ کرتے ہیں وہ مومینٹم بناکر دیتے ہیں، بابر جس ٹیم میں ہوتے ہیں ان کا مڈل آرڈر مضبوط ہونا چاہیے۔ عبدالرزاق نے مزید کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے ایسی بات کی جائے جو لوگوں کو نہ پتا ہو۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ 9 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نےکیرون پولارڈ کی دھواں دار اننگز کی بدولت پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔