کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے 13جولائی کوویسٹ انڈیز روانہ ہوگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور ٹیم کا اعلان اگلے چند دن میں کرنا ہے۔لاہور میں جاری ریڈ بال کیمپ 2 جولائی کو ختم ہوگا۔توقع ہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لئے 17 ارکان پر مشتمل ٹیم کا اعلان کرے گا۔