نیویارک (جنگ نیوز) فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے تصدیق کی ہے کہ 19 جولائی کو وہ اور امریکی صدر ٹرمپ فائنل ایک ساتھ دیکھیں گے اور مشترکہ طور پر فاتح ٹیم کے کپتان کو ٹرافی دیں گے۔ ورلڈ کپ کا فائنل نیویارک، نیو جرسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ صدر ٹرمپ گزشتہ سال کلب ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی ٹرافی پیش کرنے کی تقریب کا حصہ بنے تھے۔