کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پرو ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی تمام 16میچوں میں ناکامی کے بعد شائقین ، ماہرین اور سابق کھلاڑی مایوس ہیں، پاکستان نے 16میچوں میں 22گول بنائے، اس کے خلاف79گول ہوئے۔ لیگ میں قومی ٹیم کی شرکت پر35 کروڑ روپے سے زائد اخراجات آئے۔پی ایچ ایف کے عبوری صدر محی الدین وانی نے آسٹریلیا، ہالینڈ اور جرمنی جیسے عالمی معیار کے کوچز اور ہائی پرفارمنس فٹنس ٹرینرز پر مشتمل پینل کو طویل المدتی بنیادوں پر پاکستان لانے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستانی ٹیم پرو ہاکی لیگ کے اگلے ایڈیشن سے سے باہر ہوگئی ۔ اسے آئندہ سال نیشنز کپ کھیلنا پڑے گا، کوچ خواجہ جنید نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں میں صلاحیت ہے، کچھ وقت لگے گا ٹیم کو بہتر ہونے میں۔ دوسری جانب سابق کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف صدر غیر ملکی کوچز کے بجائے وزیر اعظم شہباز شریف سے اداروں کی ٹیموں کی بحالی کے اقدامات کرائیں۔