کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق ٹیسٹ فاسٹ بولرشعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے ہیں۔انہیں بدھ کی شام اسلام آباد میں سپرد خاک کردیا گیا۔شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا پر پیغام میں بڑے بھائی کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مداحوں سمیت عوام سے ان کے لیے دعائے مغفرت کی اپیل کی ہے۔