• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ورلڈ کپ میں میسی کا نیا عالمی ریکارڈ، ارجنٹائن کی فتح

کراچی (شکیل یامین کانگا) فیفا ورلڈ کپ فٹ بال کا گروپ اسٹیج مکمل ہونے کے بعد پیر سے راؤنڈ آف 32 ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز ہو رہا ہے۔ آخری روز دفاعی چیمپئن ارجنٹائن نے اردن کو 3-1 سے شکست دی، جس میں اسٹار اسٹرائیکر لیونل میسی نے 80 ویں منٹ میں فری کک پر گول داغ کر مسلسل 7 ورلڈ کپ میچوں میں گول کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ اس گول کے ساتھ ورلڈ کپ میں میسی کے مجموعی گولز کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔ دیگر میچوں میں انگلینڈ نے پاناما کو 2-0، کروشیا نے گھانا اور کانگو نے ازبکستان کو شکست دی، جبکہ پرتگال اور کولمبیا کا میچ برابر رہا۔ میزبان کینیڈا، مصر اور آئیوری کوسٹ سمیت سات ٹیموں نے پہلی بار ناک آؤٹ میں جگہ بنائی ہے۔

اسپورٹس سے مزید