• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

373 کے ہدف کے جواب میں 212 پر ڈھیر، سیریز نیوزی لینڈ نے 2-1 سے جیت لی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں نیوزی لینڈ نے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 160رنز سے شکست دے کر سیریز دو ایک سے جیت لی۔ پیر کو انگلش ٹیم 373 رنز کے تعاقب میں 212 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پلیئر آف دی میچ ڈیرل مچل قرار پائے ۔ سیریز میں گیارہ وکٹیں لینے والے جوفرا آرچرڈ اور نیوزی لینڈ کے ناتھن اسمتھ 16 وکٹیں لے کر پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کیا۔ جیمی اسمتھ نے دوسری اننگز میں60 رنز بنائے۔ بین ڈکٹ 36، کپتان بین اسٹوکس بھی 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ زیک فوکس نے تین ،ناتھن اسمتھ اورمچل سینٹنر نے دو دو وکٹ لیے ۔ بین اسٹوکس نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے اختتام پر ریٹائر ہوگئے۔

اسپورٹس سے مزید