• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ورلڈ کپ کینیڈا پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

کراچی (شکیل یامین کانگا) میزبان کینیڈا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو 1-0 سے شکست دیکرفیفا ورلڈ کپ پری کوارٹر فائنل میں کھیلنے والی پہلی ٹیم کا اعزاز حاصل کرلیا۔ فیصلہ کن گول کھیل کے اختتامی لمحات میں اسٹیفن یوستاکیو نے کیا۔ اس کامیابی کے بعد کینیڈا اب راؤنڈ آف 16 میں نیدرلینڈز یا مراکش میں سے کسی ایک ٹیم کا سامنا کرے گا۔ لاس اینجلس اسٹیڈیم میں میچ کا آغاز جارحانہ تھا۔ البتہ پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دریں اثنا فیفا ورلڈ کپ2026ء کے گروپ اسٹیج کے پہلے 72 میچوں میں تماشائیوں کی ریکارڈ تعداد 4.6 ملین (46 لاکھ) تک پہنچ گئی۔

اسپورٹس سے مزید