کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاس اینجلس اولمپکس کے مینز اینڈ ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ میں6،6ممالک شرکت کریں گے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026کی بنیاد پرآسٹریلیا، بھارت، برطانیہ اور جنوبی افریقا ویمنز ٹیموں نے براہ راست کوالیفائی کرلیا ۔ پاکستانی ٹیم کی براہ راست شرکت کا امکان نہیں ہے۔ ہر ایونٹ میں 5 ممالک کا فیصلہ موجودہ آئی سی سی ایونٹس اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگز کی بنیاد پر ہوگا۔ مینز اور ویمنز کی چھٹی ٹیم کا فیصلہ کوالیفائر2027 کے ذریعے ہوگا۔ جس میں 8 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائےگا۔ ہر ٹیم اپنے گروپ میں دو میچز کھیلے گی۔ میزاینڈ ویمنز کے ٹوٹل 28 میچ کھیلے جائیں گے۔