مسلسل تین میچز ہارنے کے بعد لاہور قلندرز کے کیمپ میں پریشانی

February 23, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر/جنگ) ایچ بی ایل پی ایس ایل میں مسلسل تین میچز میں شکست نے لاہور قلندرز کے کیمپ میں پریشانی پیدا کردی ہے۔ دفاعی چیمپئنز مسلسل تیسرے سال ٹائٹل جیت کر ہیٹ ٹرک کیلئے پرعزم ہیں، لیکن میگا ایونٹ میں اب تک کی بولنگ اپنا اثر نہیں دکھاسکی ہے۔ اسے بدھ کو ملتان سلطانز نے 5وکٹ سے زیر کیا۔ میچ کے بعد میڈیا سے بات چیت میں لاہور قلندرز کے اسپنر جارج لنڈے نے کہا کہ ٹائٹل کا دفاع کرنا بڑی ذمہ داری ہے، لگا تار تین میچوں میں ناکامی کے باوجود کم بیک کے لئے پر امید ہیں۔ رضوان کے بعد افتخار نے بہت عمدہ اننگز کھیلی، راشد خان ورلڈ کلاس بولر ہیں ان کی کمی محسوس ہورہی ہے۔ پوری کوشش کروں گا کہ ٹیم کو اگلے میچز جتوانے میں اہم کردار ادا کروں۔