جڑواں شہروں میں سرچ آپریشن

February 23, 2024

راولپنڈی ، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ، خصوصی نامہ نگار) تھانہ سول لائنز کے علاقہ مریڑ حسن اورگردونواح میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران 19گھروں کی چیکنگ ، 21کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف کی پڑتال اور 157افراد کے ذاتی کوائف چیک کئے گئے۔ اسلام آباد کیپٹل پولیس نے بھی تھانہ انڈسٹریل ایریا کے مختلف علاقوں میں سرچ اورکومنگ آپریشن کیا۔ پانچ مشکوک افراد، ایک گاڑی ،چھ موٹر سائیکلوں اور غیر قانونی اسلحہ جانچ پڑتال کیلئے تھانہ انڈسٹریل ایریا منتقل کیا گیا۔