امریکا میں ہرن کے سر پر پلاسٹک کنٹینر پھنس گیا

February 23, 2024

امریکی ریاست انڈیانا میں ایک ہرن کے سر پلاسٹک کنٹینر پھنس گیا، وہ اسی حالت میں 12 روز پریشان پھرتا رہا، اسے ریسکیو کر لیا گیا۔

اس حوالے سے ورمیلین کاؤنٹی کے شیرف آفس کے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ یہ ہرن پہلی بار10 فروری کو کاؤنٹی کے شمالی علاقے میں پریشان پھرتا نظر آیا۔

لیکن حکام کے لیے اسکی مدد کرنے کے لیے قریب جانے میں مشکل پیش آ رہی تھی۔

تاہم جمعرات کی صبح یہ پھر نظر آیا جس پر انتظامیہ کے لوگوں نے نوٹ کیا کہ اس جانور نے پلاسٹک کے اس کنٹینر میں کوشش کر کے سوراخ بنا لیا تھا جس کی وجہ سے وہ کھانے پینے کے قابل تھا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ جس کے بعد انتظامیہ کے افراد نے اس پکڑ کر اسکے سر سے وہ کنٹینر ہٹا دیا۔