سید طارق محمود الحسن ایم ڈی بیت المال مقرر

February 24, 2024

اسلام اباد (شکیل عوان خصوصی رپورٹر) سید طارق محمود الحسن کو پاکستان بیت المال کا ایم ڈی مقرر کر دیا گیا ہے ان کی تعیناتی اعزازی طور پر کی گئی ہے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے جاری کر دیا ہے سید طارق محمود الحسن کی تعیناتی دو سال کے لیے کی گئی ہے واضح رہے کہ عامر فدا پراچہ کے استعفے کے بعد یہ عہدہ تقریبا ڈھائی ماہ خالی رہا اور توقع کی جا رہی تھی کہ نئی حکومت جو چند دنوں میں بننے جا رہی ہے اس میں صدر پاکستان کے طور پر آصف زرداری سامنے آرہے ہیں ایسی صورتحال میں عامر فدا پراچہ کی دوبارہ ایم ڈی پاکستان بیت المال تعیناتی بڑی واضح تھی۔