تحریک انصاف کی IMF کو مداخلت کی دعوت افسوسناک، اختیار بیگ

February 24, 2024

کراچی ( نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے نومنتخب ممبر قومی اسمبلی ، ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدر اوربزنس کمیونٹی کے ممتاز رہنما ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف کو لکھنے والے خط میں آئی ایم ایف پرورگرام کو الیکشن کے آڈ ٹ سے مشروط کرنے کی تجوپز یر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ماضی میں بھی پی ٹی آئی کے شوکت ترین اور تیمور سلیم جھگڑا کی سازش بے نقاب ہوئی تھی جس میں انہوں نے عالمی مالیاتی فنڈ کو پاکستا ن کے قرض پروگرام معطل کرنے کو کہا تھا ڈاکٹر بیگ کے مطابق ملکی مفادات سیاست سے بالاتر ہونی چاہئے جن پر کسی حالات میں بھی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان کا آئی ایم ایف کا موجودہ اسٹینڈ بائی معاہدہ جو 4اپریل کو ختم ہو رہا ہے کا تیسرا جائزہ 15مارچ تک مکمل کرنا ہے تاکہ ہمیں 1.1ارب ڈالر کی نہ صرف آخری قسط مل جائے بلکہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے ساتھ 6ارب ڈاکٹر کا ایک طویل المعیاد پروگرام فوراً کرنے کی ضرورت ہے ۔