پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز کے انتخابات 3 گروپوں کے کاغذات نامزدگی جمع

February 25, 2024

لاہور(خبرنگار)پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی 24 فروری آخری تاریخ تھی۔ 3 گروپوں اتحاد اساتذہ پاکستان، تحریک اساتذہ اور نوائے اساتذہ نے اپنے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ 25 اپریل کو پنجاب بھر میں 22 مرکزی اور 138 ڈویژنل سیٹوں کے لیے الیکشن ہوگا جس میں 18 ہزار کے قریب کالج اساتذہ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ یہ الیکشن ہر تین سال منعقد ہوتا جس میں اساتذہ اپنے نمائندے منتخب کرتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے چئیرمین پروفیسر غلام مصطفی اور سیکرٹری پروفیسر افضل عابد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں تمام گروپوں کی نمائدگی موجود ہے۔ اس لیے الیکشن کی غیر جانبداری اور شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکے گا۔