سندھ بھر میں آج سے 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

February 26, 2024

فائل فوٹو

سندھ بھر میں آج سے 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔

نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم 3 مارچ تک جاری رہے گی، ایک کروڑ 60 لاکھ بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ڈاکٹر سعد نے کہا کہ 6 ماہ تا 5 سال کے بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک دی جائے گی، 3700 سے زائد اہلکار انسداد پولیو ٹیموں کی حفاظت پر مامور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال ملک بھر سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، والدین اور اساتذہ انسداد پولیو ٹیمز سے تعاون کریں۔