نشرآباد سرکلرروڈ اورکوہاٹ روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن

February 28, 2024

پشاور ( وقائع نگار) کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ ڈائریکٹر ایسٹ رحمان خٹک اور ڈپٹی ڈائریکٹر ریگولیشن ذی الحجہ الیاس کی ہد ایت پر چیف ڈیمالشنگ انسپکٹر فضل محمودنے ڈیمالشنگ سٹاف اورپولیس کے ہمراہ نشتر آباد چوک رامداس سرکلر روڈ بھانہ ماڑی اور کوہاٹ روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈآ پریشن کیا اس دوران دکانداروں نے فٹ پاتھوں پر سڑ ک کنارے اور د یگر مقامات پر چارپائیاں کڑاہیاں تکہ کڑاہیاں اور غیر قانونی تعمیرات قائم کی تھی جس پر کیپٹل میٹرپولیٹن انتظامیہ نے عوامی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے سارا سامان قبضے میں لیکر ایک گاڑی سامان ضبط کرلیا جبکہ غیر قانونی تعمیرات بھی مسمارکردئیے اور سڑک کے دونوں اطراف اور فٹ پاتھ کو تجاوزات سے پاک کرد ئیے اس موقع پر انتظامیہ نے دکانداروں کو تنبیہ کی کہ وہ فٹ پاتھوں کو عوام کیلئے کھلارکھیں تاکہ عوام کو آمدورفت میں مشکلات نہ ہوں۔