شمالی کوریا نے روس کو اسلحے و گولہ بارود کے 6700؍ کنٹینرز فراہم کیے

February 29, 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے یوکرین کیخلاف لڑائی کیلئے روس کو جولائی سے اب تک لاکھوں کی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود سے بھرے 6؍ ہزار 700؍ کنٹینرز بھیجے ہیں۔ خیال کیاجاتا ہے کہ یہ پورے یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کو فراہم کردہ اسلحے و گولہ بارود سے اندازاً 10؍ گنا زیادہ ہے۔