پشاور، 80 جوڈیشل افسران کے تبادلے و تعیناتیاں

February 29, 2024

پشاور (نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے صوبہ بھر میں تعینات80 جوڈیشل افسران کے تبادلے اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے۔ رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ انعام اللہ وزیر کیجانب جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق تبدیل ہونے والے سول ججز میں ارشد علی کو ہری پور سے درگئی ملاکنڈ اعجاز محسود کو مردان سے پشاورہائیکورٹ ، عزیز احمد کو درگئی سے ملاکنڈ، عدنان اقبال کو ایبٹ آباد سے پشاور، ارم نوشین کو ڈپٹی رجسٹرار لیگل ، سریر شاہ کو تخت بھائی سے اپر دیر، سید فرقان مشوانی کو مانسہرہ سے حویلیاں ایبٹ آباد، مرتضیٰ خان کو تنگی سے ڈی آئی خان ، محمد اکرام کو تخت نصرتی سے تنگی، محمد وقار کو تخت نصرتی سے پشاور، محمدانور کو اپر دیر سے پشاور، مس ناظمہ شاہ کو ایبٹ آباد سے بنوں ، تنوید اختر کو ہاٹ سے صوابی ، ریاض احمد کو ڈی آئی خان سے صوابی ، عبدالقیوم خان کو بنوں سے پشاور، ذولفقار احمد خان کو بالاکوٹ سے چکدرہ ، جمیل فقیر کو اپر چترال سے پشاور، طارق خان کو چکدرہ سے بٹگرام ، سید وہاج علی شاہ کو لاچی سے صوابی، محمد لطیف شاہ کو سوات سے تخت نصرتی ، عطاء رفیق کو مردان سے مالاکنڈ ، صنم خالد کو لوئر چترا ل سے مردان ، خرم شہزاد کو بٹگرام سے مٹہ سوات، عبدالکلیم خان کو ہری پور سے کرک ، فرینہ مہرین کو لکی مروت سے چارسدہ ، کنزہ شوکت کو لکی مروت سے بنوں ، محمد حارث ناصر کو سوات سے پہاڑ پور ( ڈی آئی خان ) ، ہارون رشید کو نارتھ وزیرستان سے مانسہرہ ، محمد کاشف خان کو ڈی آئی خان سے سوات، نورالحق کو سوات سے مانسہرہ ، محمد رئیس پہاڑ پور سے درگئی ، محمد اشفاق کو کر ک سے ایبٹ آباد، محمد اسحاق مروت کو شرینگل سے کرک ، ارباب وحید عالم کو کاٹلنگ سے صوابی، مینہ قیصر کو پشاور سے کوہاٹ ، صدف علی خان کو مالاکنڈ سے بٹگرام ، شیر حسن خان کو پشاور سے لوئر چترال ، ثبینہ جدون کو صوابی سے سوات، امل خیر فاطمہ کو سوات سے ایبٹ آباد، سلمان احمد کو خیبر سے ساوتھ وزیر ستان ، حنا غفور کو پشاو رسے ایبٹ آباد، شعیب احمد کو کرک سے تحت نصرتی ، حنا گل کو پشاور سے مردان ، سدرہ اسلم کو مانسہرہ سے ایبٹ آباد، محمد خلیل خان کو صوابی سے پشاور، اشفا ق احمد کو ساوتھ وزیر ستان سے کاٹلنگ ، ثناء اللہ کو بنوں سے ثمر باغ، شفیق آمان کو پشاور سے دروش ( چترال ) ، ارم بشیر کو ہاٹ سے صوابی ، سہراب احمد کو لوئر چترال سے بالاکوٹ ، محمد ذیشان الدین کو دیر اپر سے لوئر چترال ، شہاب فہیم کو مٹہ سوات سے لاچی ، نسیم اللہ کو لکی مروت سے لاچی ، شاہ فیصل کو بٹگرام سے صوابی ، بریخنہ حمید کو صوابی سے ہری پور، کلیم اللہ کو مالاکنڈ سے لوئر چترال ، تازین وصال کو بونیر سے پشاور، فریال خان خلیل کو بنوں سے کوہاٹ ، شیراز اختر کو باجوڑ سے ٹانک، محمد کامل کو تنگی سے شرینگل ، ساجد خان کو باجوڑ سے خیبر ، سعدیہ بی بی کو ایبٹ آباد سے سوات، ضیاء اللہ کو ثمر باغ سے مالاکنڈ، نور العین ملک کو حولیاں سے ڈی آئی خان ، فرقلیت حسن کو ٹانک سے لکی مروت، کاشف علی سید کوچارسدہ سے تنگی، عاصمہ فاروق کوصوابی سے ایبٹ آباد، شہزاد خان کو ایبٹ آبا د سے ہری پور، محبوب الحسن کو لوئر چترال سے بنوں ، احتشام الحق کو لکی مروت سے پشاور، افشین کو مردان سے بونیر، مس خلکہ کو پشاور سے لکی مروت، محمد خان کو تخت نصرتی سے تخت بھائی ، مریم عطاء کو صوابی سے مانسہرہ ، مشال لطیف کو ایبٹ آباد سے کوہاٹ ، صدف خان کو تورغر سے سوات، نایاب قیوم کو ہاٹ سے ڈی آئی خان ، حرا خورشید کو مانسہرہ سے مردان ، خدیجہ رحیم کو مٹہ سوا ت سے مردان اور اعتزاز حسن کو ڈی آئی خان سے تخت نصرتی شامل ہیں۔