پوپ فرانسس کی طبیعت ناساز، ہسپتال میں معائنہ

March 01, 2024

ویٹیکن سٹی (نیوز ڈیسک) عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی طبعیت ناساز ہوگئی۔ روم سے اطالوی میڈیا کے مطابق پوپ فرانسس طبعیت ناساز ہونے پر پوپ فرانسس کو ہسپتال لے جایا گیا، جہاں معائنہ کے بعد وہ ویٹیکن واپس آگئے ہیں۔ اطالوی میڈیا کے مطابق پوپ فرانسس نے مختصر وقت اسپتال میں گزارا۔ اطالوی میڈیا نے بتایا کہ پوپ فرانسس پچھلے ہفتے سے انفلوئنزا کا شکار ہیں۔