نیوزی لینڈ نے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

March 01, 2024

ویلنگٹن( نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ نے بھی دیگر مغربی ممالک کی طرح حماس کو کُلّی طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے کہ 7اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے بعد حماس کے سیاسی اور عسکری بازو الگ الگ ہونے کا تصور ٹوٹ گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکس نے حماس کے اثاثوں کو منجمد کرنے اور انھیں مادی مدد فراہم کرنے پر بھی پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے انتہا پسند اسرائیلی آباد کاروں پر بھی سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ نیوزی لینڈ کے وزیرِاعظم نے مزید کہا کہ حماس نے ہمیشہ اپنی دہشت گردی کی کارروائیوں کی ذمہ داری علی الاعلان قبول کی ہے اور 7اکتوبر 2023کو اسرائیل پر حملہ بھی ان میں سے ایک ہے۔وزیراعظم کرسٹوفر لکس نے فلسطینیوں کے لیے انسانی ہمدردی کے تحت حمایت جای رکھیں گے لیکن حماس کے بارے میں اب رائے تبدیل ہوگئی۔ حماس پورے فلسطین کی نمائندگی نہیں کرتی۔