رئیل اسٹیٹ ڈیویلپمنٹ میں تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

March 01, 2024

اسلام آباد( جنگ نیوز) ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی اور ایٹین ہاؤسنگ پروجیکٹ کے ڈویلپر ایلیٹ اسٹیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ (ای ای پی ایل) کی جانب سے رئیل اسٹیٹ ڈیویلپمنٹ میں تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔ دستخط کی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی کے جوائنٹ وینچرز سیل، ڈیفنس سٹی کراچی اور ایلیٹ اسٹیٹس کے درمیان ہوئی۔ایم او یو پر جی ایچ کیو میں جوائنٹ وینچرز سیل کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر مقیم احمد سبحانی، ڈی ایچ اے سٹی کراچی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بزنس پلاننگ بریگیڈیئر عمران نقوی اور ایلیٹ اسٹیٹس کے سی ای او طارق حمدی نے دستخط کئے۔ ایٹین کے سی ای او طارق حمدی نے کہا کہ ہم ڈی ایچ اے کے ساتھ مل کر اعلیٰ ترین معیار کے منصوبوں کی تعمیر کے لئے پرعزم ہیں۔