پی ایس ایل میچوں کیلئے5ہزار اہلکار سکیو رٹی فرائض سرانجام دینگے

March 01, 2024

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی میں پاکستان سپر لیگ کے مقابلوں کے لئے راولپنڈی پولیس کے 5ہزارسے زیادہ ملازمین سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس کے 365افسران تعینات کئے گئے ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق میچوں کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔