کامسیٹس کا یونیورسٹی آف ریجینا کینیڈا سے 5سالہ شراکت داری کا معاہدہ

March 01, 2024

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) کامسیٹس یونیورسٹی نے یونیورسٹی آف ریجینا کینیڈا سے 5سال کیلئے شراکت داری کا معاہدہ کیا ہے۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر سجاد اے مدنی رجسٹرار اور ہارون چوہدری ایسوسی ایٹ وائس پریزیڈنٹ انٹرنیشنل و چیف انٹرنیشنل آفیسر یونیورسٹی آف ریجینا نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ اس موقع پر مائیکل لازارک، ہیڈ کمرشل پروگرام و سینئر ٹریڈ کمشنر ہائی کمیشن کینیڈا جان باز خان قونصلر جنرل پاکستان اور غلام حسین وائس قونصل جنرل نے بھی کینیڈا سے ورچوئل شرکت کی۔ یہ شراکت داری سائنس و ٹیکنالوجی پر مبنی منصوبوں کے فروغ، اشاعت اور استعداد کار میں اضافے کیلئے معاون ثابت ہو گی۔