• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریس کورس کے علاقہ میں 19سالہ شادی شدہ لڑکی پراسرار طور پر جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں 19سالہ شادی شدہ لڑکی پراسرارطور پر جاں بحق ہوگئی ،پولیس کے مطابق پیپلزکالونی میں رہائش پذیر جواں سال شادی شدہ لڑکی اپنے گھر میں مردہ پائی گئی ،اس کاخاوند کام پر چلاگیا دوپہر کے وقت لڑکی کابھائی اپنے بچوں کے ہمراہ بہن کے گھرآیاتودیکھاکہ اس کی بہن فوت ہوچکی تھی ،پولیس نے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد لاش ورثاکے حوالے کردی۔ ،پولیس کاکہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد موت کی وجہ کاتعین ہوسکے گا۔
اسلام آباد سے مزید