راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تیزرفتار گاڑی کی ٹکرلگنے 2کم سن طالبات اور ان کی والدہ سمیت 4افراد زخمی ہوگئے ، تھانہ چک لالہ کو محمد خالد محمود نے بتایاکہ میرا ڈرائیور دلدار احمد گاڑی برنگ سفید میں میری بہو اور پوتیوں کو سکول سے لے کر گھرآرہاتھا کہ مجھے بذریعہ فون اطلاع ملی کہ ان کا ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے ، شولا چوک نزد کارننس روڈ فیز1موقع پر گاڑی کیا نے رانگ سائیڈ سے تیزرفتاری سے ہماری گاڑی کو ہٹ کیاجس سے میری بہواور میری پوتیاں اور ڈرائیور بھی زخمی ہو گیا ہسپتال منتقل کر دیا۔