راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) غیرت کے نام پر قتل کے مقدمہ میں مطلوب مقتولہ کے بھائی کوگرفتار کرلیاگیا،تھانہ پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیرت کے نام پر قتل کے مقدمہ کی تفتیش میں اہم پیشرفت کے دوران اشتہاری مجرم کو گرفتارکرلیا،پولیس کاکہنا ہے کہ مذکورہ اشتہاری مجرم مقتولہ کا بھائی ہے جواپنی بہن کے قتل، جرگے اور تدفین میں شامل تھا، مقدمہ میں قبل ازیں16ملزمان جن میں مقتولہ کا والد، چچا، مقتولہ کے پانچ بھائی،سربراہ جرگہ، سربراہ جرگہ کا بھائی، سیکرٹری قبرستان، گورکن، سابقہ خاوند، رکشہ اور گاڑی ڈرائیورز، محلے دار اور ایک کرایہ دار شامل ہے کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔