راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی ڈائریکٹر آپریشنز ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ ہمارے کارکنوں جیسے کارکن کسی جماعت کے پاس نہیں، ہر وقت انسانیت کی خدمت کےلئے تیار رہتے ہیں، خیبر پختون خواہ کے حالیہ سیلاب میں ہمارے کارکنوں نے چند دنوں میں کروڑوں کے وسائل اکھٹے کر کے مرکز پہنچائے، جن کی وجہ ہم وہاں سینکڑوں متاثرہ گھرانوں کی بحالی کو ممکن بنا سکے۔