محکمہ خوراک کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں, 24افراد گرفتار

March 01, 2024

پشاور(وقائع نگار) محکمہ خوراک نے گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 24افراد کو گرفتار کرلیا۔ سیکرٹری محکمہ خوراک اور ڈائریکٹر محکمہ خوراک کی ہدایت پر راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈکنٹرولرز تسبیح اللہ اور کمال احمد نے ہشت نگری‘ یونیورسٹی روڈ‘ رنگ روڈ پر مختلف علاقوں اور دلہ زاک روڈ پر فوڈ پوائنٹس میں اشیائے خوردونوش بارے آگاہی حاصل کی۔ سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 24گرا نفروشوں کو گرفتار کرلیا جن میں سبزی و پھل فروش‘ دودھ و دہی فروش‘ نانبائی‘ قصائی‘ بیکری مالکان‘ کباب فروش اور دیگر شامل ہیں۔ راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گرانفروشوں کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری گرانفروشوں کے خلاف محکمہ خوراک کے شکایات سیل کو آگاہ کریں جس پر فوری ایکشن لیا جائے گا جبکہ مرتکب افر اد کیساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک سے قبل ہی گرا نفروشوں کیخلاف کارروائیاں کا آغاز کردیا گیا ہے تاکہ رمضان المبارک کے دورا ن شہریوں کو معیاری اشیاء مقررہ نرخوں پر فراہمی ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے محکمہ خوراک کے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز اور فوڈ انسپکٹرز سمیت دیگر عملے کو ہدایات جاری کی ہیں