پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کی چوری پر ہم خاموش نہیں رہے سکتے، عبدالستار

March 03, 2024

پشاور(جنگ نیوز)عبدالستارخلیل سابقہ چیئرمین زکوۃ ضلع پشاور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کی چوری پر ہم خاموش نہیں رہے سکتے۔ فارم 45 پر جیت اور فارم 47 میں ہارنے والوں کو جیت کا سرٹیفیکیٹ دیکر جمہوریت کے خلاف ایک بدنما داغ بن چکا ہے۔اس داغ کو ختم کر کے ہم دم لیں گے۔بیٹ کا نشان لے کر انتخابات میں کمپین میں روکاوٹوں کے باوجود عوام نے حق اور سچ کے ساتھ دیکر ثابت کر دیااور پورے پاکستان میں تحریک انصاف کامیاب بنایا۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم کو عوام نے خدمت کے لیے ووٹ دیئے ہیں اور ہم خدمت کرناچاہیے ہیں۔ جس طرح وزیراعلیٰ خیبر پختونخوانے صحت کارڈ اور لنگر خانوں کو رمضان میں شروع کرنے کا اعلان کر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔خدمات کا سلسلہ جاری و ساری رہے گا ۔عمران خان کو جعلی مقدمات میں پابند سلسلے کے خلاف ازادی تک تحریک جلد شروع کریں گے۔