شہباز حکومت نگراں حکومت کی معاشی پالیسی جاری رکھے، ایف پی سی سی آئی

March 05, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شہباز شریف کی حکومت نگراں حکومت کی معاشی پالیسی کا جاری رکھے، ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے اور سرمایہ کاری میں اہم پیشرفت ہو چکی ہیں ،ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدر اور کراچی چیمبر آف کامرس کے سابق صدر شوکت احمد نے شہباز شریف کو وزیر اعظم پاکستان کا حلف لینے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے، اس میں ضروری ہے کہ طویل مدتی اقتصادی پالیسی مرتب کی جائے جس پر سختی سے عملدرآمد کرکے ملک کو معاشی بحران سے نکالا جائے۔ انہوں نے تجویز دی کہ نگراں حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے مثبت اقدامات کو جاری رکھا جائے جس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور چین سے بڑی سرمایہ کاری اور ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم پیشرفت ہو چکی ہیں انہیں جاری رکھا جائے تاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھے اور بیرون ملک سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو۔