حالتِ اعتکاف میں قرآن کریم پڑھانا

April 05, 2024

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: اگر کوئی شخص اعتکاف میں بیٹھا ہے اور وہ معلم ہے ، تو کیا وہ مسجد میں ہی بچوں کو قرآن کریم کی کلاس پڑھاسکتا ہے یا نہیں؟

جواب:اعتکاف کی حالت میں معلم کے لیے بچوں کو مسجد میں ہی قرآن کریم پڑھانا درست ہے، البتہ یہ خیال رہے کہ بچے مسجد کے تقدس کو برقرار رکھیں، اور اس پر اجرت نہ لیں۔