ہاکی میں بہتری اولین ترجیح، حکومتی مشیر

April 08, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے چیئرمین اور مشیر رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ ہاکی میں بہتری لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے سابق اولمپئنز اور انٹر نیشنل کھلاڑیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا ، ان کی مشاورت اور تجاویز سے ہاکی میں مثبت تبدیلی لائیں گے، وہ اسلام آباد میں سابق ہیڈ کوچ خواجہ جنید اور دیگرکھلاڑیوں سے ملاقات میں بات چیت کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ پی ایم وائی پی کے تحت عید کے بعد متعدد سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی ۔