ویمن کرکٹرز پریکٹس میچ وائٹس نے جیت لیا

April 09, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ویمنز کرکٹرز نے کیمپ کے آخری روز ون ڈے پریکٹس میچ میں حصہ لیا۔ پی سی بی وائٹس نے گرینزکو شکست دے دی۔ گرینز کی قیادت سدرہ امین جبکہ وائٹس کی کپتانی ندا ڈار کر رہی ہیں۔ گرینز نے 9وکٹ پر207 رنز بنائے۔ سدرہ امین نے 76 رنز بنائے۔ وائٹس نے اسکور چار وکٹ پر حاصل کر لیا۔ فاطمہ ثنا اور ندا ڈار نے 58،58رنز اسکور کئے۔