چیلنج کپ فٹبال، فائنل راؤنڈ یکم مئی سے شروع

April 09, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ فائنل راؤنڈ یکم سے 12مئی تک لاہور میں ہوگا،7گروپس سے سرفہرست 2،2 اور تیسری پوزیشن پر بہترین کارکردگی دکھانے والی 2 ٹیموں سمیت مجموعی طور پر 16ٹرافی کیلئے مقابلہ کریں گی۔ ان ٹیموں میں کے آر ایل، پاکستان آرمی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان نیوی،ڈبلیو ایس ٹی سی، اوٹو کرین، ایس اے فارمز، واپڈا،ایس اے گارڈنز،ہائیر ایجوکیشن کمیشن،پی اے سی اے،نمسو،ایشیا گھی ملز،پاکستان ریلوے،پاکستان پولیس اور ماشا یونائیٹڈ شامل ہیں۔