• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایجبسٹسن کی پچ اچھی، فوکس بہترین کرکٹ پر، پاکستانی بولنگ کوچ، کھلاڑیوں کے خلاف تحقیقات کا علم نہیں

دبئی (نمائندہ خصوصی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ ایشلے نوفکے کا کہنا ہے کہ غیر یقینی صورتحال آپکو پیچھے لے جاتی ہے، کھلاڑیوں کے خلاف پی سی بی کے ڈسپلن پر تحقیقات کا مجھے کچھ زیادہ نہیں پتہ ہے۔ پاکستان میں کوچنگ کے دوران یہ سیکھا کہ یہاں بیک گراؤنڈ میں کچھ نہ کچھ ہوتا رہتا ہے، ایسی چیزیں ہمارے کنٹرول میں ہوں یا نہ ہوں مگر اچھی بات یہ ہے کہ پی سی بی میں کیا ہورہا ہے کھلاڑی ان چیزوں میں زیادہ نہیں پڑتے۔ ایجبسٹن کی پچ کی کنڈیشن دیکھی ہے ، کچھ گھاس موجود ہے، بظاہر اچھی لگ رہی ہے، ہمارا فوکس بہترین ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے پر ہے، گیم پلان بہت سادہ ہے کہ اچھے ایریاز میں بولنگ کرنی ہے اور بیٹنگ میں پارٹنر شپ بنانی ہے۔ ایشلے نوفکے نے پیر کو برمنگھم میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹیم میں تبدیلیوں کے حوالے سے مجھے کوئی وضاحت نہیں دی گئی، مجھے رات کو تین بجے میسج آیا کہ انگلینڈ جانا ہے، یہ میرا کام نہیں ہے کہ اسکواڈ میں کون ہوگا اور کون نہیں، یہ سلیکشن پینل کا کام ہے ، سلیکشن ہمارے ہاتھ میں نہیں ہیں، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہمیں اپنی ٹیسٹ کرکٹ میں بہتری لانی ہوگی۔ رضا اللہ اور عمران جونیئر دونوں کے پاس بہترین پیس ہے، محمد عباس نے اس سیریز میں بہترین بولنگ کی ہے ، رضا اللہ اور عمران جونیئر نوجوان ہیں اور یہاں کی کنڈیشن کے حساب سے تجربہ کار نہیں ہیں۔ پلیئنگ الیون کے حوالے سے ٹاس تک کا انتظار کرنا ہوگا، ہمیں جلد بازی نہیں کرنی، موسم کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔ جو صورتحال بنی، یہ ایک غیر معمولی ہے، ایسا اکثر نہیں ہوتا ، میرا ماننا ہے کہ ہمیں مثبت رہنا ہے، کھلاڑیوں کے ساتھ ون آن ون ملاقات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبید شاہ بہترین اسکل والا بولرہے اور وہ وقت کے ساتھ بہتر پرفارم کر رہا ہے۔

اسپورٹس سے مزید