10 ٹوری ووٹرز میں سے صرف چار اس بار اس کو ووٹ دینگے، پول

April 10, 2024

لوٹن (شہزاد علی) رشی سوناک کی پارٹی کے تازہ ترین خوفناک سروے کے مطابق 2019میں کنزرویٹو کو ووٹ دینے والے 10میں سے صرف چار ہی اگلے عام انتخابات میں ایسا کریں گے۔ آبزرور نیوز پیپر کیلئے Opinium کے تازہ ترین سروے سے پتہ چلتا ہے کہ بورس جانسن کے تحت ٹوریز کی حمایت کرنے والوں میں سے صرف 41فیصداگلی بار ایسا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ادھر وزیراعظم رشی سوناک نے اشارہ دیا ہے کہ اگلے انتخابات اس سال کے آخر میں ہوں گےحالانکہ کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ اوپینیم نے یہ معلوم کیا ہے کہ ٹوریز ووٹر اب ٹوریز فار ریفارم یوکے اور لیبر کو ووٹ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں پچھلی بار کنزرویٹو کی حمایت کرنے والوں میں سے 23فیصد کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ وہ اگلے انتخابات میں کس طرح ووٹ ڈالیں گے، اور دیگر 4 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ ووٹ ڈالنے کی بالکل بھی زحمت نہیں کریں گے۔مجموعی طور پر، ٹوریز پر لیبر کی برتری میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، دو ہفتے پہلے کے مقابلے میں، 16پوائنٹس پر۔ لیبر اب بھی 41فیصد پر ہے کنزرویٹو25فیصد، ریفارمز11فیصد، لبرل ڈیمو کریٹس 10فیصد اور گرینز 8فیصد پر ہیں۔ لیبر لیڈر، کیر اسٹارمر نے اپنے اپروول کی درجہ بندی کو بہتر دیکھا ہے رشی سوناک کا اپروول بھی اوپر کی طرف گیا ہے لیکن سر کیئر سٹارمر رشی سوناک پر 10پوائنٹس کی برتری برقرار رکھتے ہیں جب ووٹرز سے پوچھا جاتا ہے کہ بہترین وزیر اعظم کون بنے گا، لیبر لیڈر کو 30فیصد اور کنزرویٹو پارٹی لیڈر کو 20فیصد نے پسند کیا۔ کچھ 38فیصد کہتے ہیں ’’ان میں سے کوئی بھی نہیں‘‘۔ لیبر نے متعدد پالیسی شعبوں میں کمانڈنگ لیڈز کو بھی برقرار رکھا ہے جن میں یہ روایتی طور پر مضبوط نہیں رہی ہے۔ معیشت پر اسے 34فیصد ووٹروں نے پسند کیا، اس کے مقابلے میں کنزرویٹو پارٹی کے لیے 23فیصد اور جرائم پر ٹوریز کے لیے 20فیصد کے مقابلے میں لیبر کو 30فیصد نے پسند کیا ہے یہاں تک کہ دفاع پر، لیبر ٹوریز پر 25 فیصدکے مقابلے میں 26فیصد سے تک آگے ہے البتہ دہشت گردی پر دونوں بڑی جماعتیں برابر ہیں، دونوں کو 24فیصدووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔ مشرق وسطیٰ میں تنازعات پر صرف 19 فیصد کا خیال ہے کہ برطانیہ کو اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات جاری رکھنی چاہئیں، جب کہ 52 فیصد کا خیال ہے کہ برآمدی لائسنس معطل کر دیئے جائیں۔