چوہدری سجاد حسین وڑائچ کی جانب سے افطار کا اہتمام

April 10, 2024

بارسلونا (جواد چیمہ) ہم خوش قسمت ہیں کہ ایک اور ماہ صیام نصیب ہوا ، ماہ صیام کا اصل مقصد تب ہی پورا ہوتا ہے جب ہم اپنے نفس پر قابو پانے کے ساتھ معاشرے میں بہتری کی کوشش بھی کریں۔ ان خیالات کا اظہار بارسلونا کی معروف سماجی و ٹیکسی سیکٹر کی اہم شخصیت چوہدری سجاد حسین وڑائچ نے والدین کے ایصال ثواب کیلئے دیئے جانے والے افطار میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ جن افراد کے والدین حیات ہیں ان کو والدین کی خدمت کر کے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنی چاہئے ، اگر والدین وفات پا گئے ہیں تو ان کیلئے ایصال ثواب اور صدقہ جاریہ جیسے عمل کریں۔ افطار پروگرام میں پروفیسرمشتاق سمیت بارسلونا ٹیکسی سیکٹر کی شخصیات کے علاوہ پاکستانی ، مراکشی و الجزائری مسلم کمیونٹی نے شرکت کی۔