امام سجاد اسلامک سنٹر میں فرحان نقوی کو عمامہ باندھنے کی تقریب

April 10, 2024

ویانا (نمائندہ جنگ) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے پاکستانی ادارہ امام سجاد اسلامک سنٹر کے خطیب مولانا سید فرحان علی نقوی کو آیت اللہ شیخ محمد باقر تحریری کے دست مبارک سے عمامہ ملنے پربانیان غالب حسین سید، محمد عباس بلطی، سید مظاہر حسین رضوی، سید افتخار حسین نقوی اور سید غلام حسین نقوی سمیت انتظامیہ کے عہدے داران نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مولانا فرحان علی نقوی نے 13 برس قبل جامعہ المصطفی یونیورسٹی قم المقدسہ میں داخلہ لیا اور عربی ادبیات ،بلاغت ،منطق،اصول و فقہ میں مہارت حاصل کی بعد ازاں علم کلام اور فلسفہ میں اسپیشلائزیشن کی۔ قم المقدسہ میں رائج ہے کہ تعلیم و تعلم سے فارغ ہونے کے بعد قم کے مجتہدین کے ہاتھوں عمامہ کی تقریب منعقد کی جاتی ہے جس میں طلاب کو عمامہ پہنایا جاتا ہے۔