بچوں کے اغواء میں ملوث ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

April 13, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی سے دوران اسنیپ چیکنگ معصوم بچوں کے اغواہ میں ملوث ملزم محمد عمر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم قصبہ کالونی سے 4 سالہ معصوم بچی اقراء کو بہلا پِھسلا کر اپنے ساتھ لے جا رہا تھا ، بچی کو بازیاب کرا لیا گیا ،ابتدائی تفتیش کےدوران ملزم نےقصبہ کالونی سے 4 معصوم بچوں کو اغواء کر کے ناظم آباد نمبر 7میں عمران نامی شخص کو فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔