لیاقت بلوچ کی اپیل پر اسماعیل ہانیہ کے بیٹوں اور دیگر شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ

April 13, 2024

اسلام آباد (نیوز رپورٹر‘ خصوصی نامہ نگار) قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی اپیل پر نماز جمعہ کے بعد فلسطین میں جاری مظالم، حماس رہنماء اسماعیل ہانیہ کے تین بیٹوں‘ پوتوں سمیت دیگر شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ صیہونی ذہنی طور پر شکست کھا چکے ہیں۔