نیپالی بیٹر کے ایک اوور میں چھ چھکے

April 14, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیپال کے جارح مزاج بیٹسمین دپندرا سنگھ ایری نےمسقط میں اے سی سی مینزپریمیئر کپ کے میچ میں قطر کے خلاف انٹر نیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک اوور میں چھ چھکے مارکر نئی تاریخ رقم کی۔وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے تیسرے بیٹر ہیں۔ان سے قبل بھارت کے یووراج سنگھ نے اسٹیورٹ براڈ اورویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ نےاکیلا دھنجیا کے خلاف یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ایری نے میڈیم پیسرکامران خان کے ایک اوور میں چھ چھکے مارکر نئی تاریخ رقم کی۔ دپندرا سنگھ ایری نے21گیندوں پر64رنز بنائے ۔نیپال نےسات وکٹ پر 210رنز بنائے۔24سالہ ایری 60ٹی ٹوئنٹی اور55ون ڈے انٹر نیشنل کھیل چکے ہیں۔