کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ویمن ٹی 20میں انوِنسبلز اور اسٹارز نے کامیابی حاصل کر لی ۔لاہور میںاسٹرائیکرز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے . عالیہ ریاض 47، صدف شمس 33 اور دعا ماجد 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ مومنہ ریاست نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انوِنسبلز نے ہدف 4 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ منیبہ علی نے 16 چوکوں کی مدد سے 90 رنز بنائے۔ ارم جاوید 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ دوسرے میچ میں اسٹارز نے چیلنجرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی چیلنجرز 156 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ نتالیا پرویز 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ا سٹارز نے ہدف 4 وکٹوں پر حاصل کیا۔ سدرہ امین نے ناقابل شکست 75 رنز بنائے۔