• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبداللّٰہ خرم نیازی ڈومیسٹک کرکٹ کے اعزازی کنسلٹنٹ مقرر

کراچی (عبدالماجد بھٹی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک آپریشنز عبداللہ خرم نیازی سی ڈی اے میں اپنی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والے گریڈ 18کے افسر پاکستان کرکٹ بورڈ میں ڈیپوٹیشن پر کام کررہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیع تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے انہیں اعزاز ی طور پرڈومیسٹک کرکٹ کا کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ جنرل منیجر جنید ضیا ء کو قائم مقام ڈائریکٹر ڈومیسٹک بنانے کی تجویز ہے۔ دوسری جانب بورڈ آف گورنرز کے ممبران انوار احمد غنی، طارق سرور، عدنان ملک ، سجاد کھوکھر، ظفر اللہ، اسماعیل قریشی نے ہفتے کو اجلاس میں شرکت کی۔ ذمے دار ذرائع کے مطابق دو اراکین بہاولپور کے طارق سرور اور لاڑکانہ کے تنویر احمد کے عہدے کی معیاد پوری ہوگئی ہے۔

اسپورٹس سے مزید