• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسیم شاہ فٹنس مسائل میں مبتلا، غیر معینہ مدت کیلئے سپر لیگ سے باہر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فاسٹ بولر نسیم شا ہ بدستور مشکلات کا شکار ہیں۔ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر دو کروڑ روپے جرمانے کے بعد وہ فٹنس مسائل کا شکار ہوکر فی الحال غیرمعینہ مدت کیلئے پاکستان سپر لیگ میں شرکت سے محروم ہوگئے ہیں ۔ اگر وہ فٹ ہوگئے تو آخری مرحلے میں واپس آسکیں گے۔ پیر کوپی ایس ایل کی فرنچائز راولپنڈیز نے نسیم شاہ کے باہر ہونے کی تصدیق کر دی۔ ان سے قبل زمان خان ان فٹ ہوئے تھے ۔ راولپنڈیز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کراچی کنگز کے خلاف سائیڈ انجری کا شکار ہوئے تھے ۔ ٹیم کا میڈیکل اسٹاف ان کی ریکوری کو مانیٹر کر رہا ہے، اُمید ہے ری ہیب اور فٹنس کلیئرنس کے بعد ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے میں واپس آ سکیں گے۔ انتظامیہ نسیم شاہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی مکمل سپورٹ جاری رکھے ہوئے ہے۔ راولپنڈیز کی جانب سے ابھی تک نسیم شاہ کے متبادل کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید