کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ہفتے کو علامہ اقبال گورنمنٹ اسکول کیمپس بلاک 16 ایف بی ایریا سہراب گوٹھ کراچی میں نصب آسٹروٹرف گراؤنڈ اور ہاکی اکیڈمی کا افتتاح کیا، اس موقع پر پی ایچ ایف کے سابق سیکریٹری حیدر حسین، قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی علی خورشیدی، ایم پی اے عادل عسکری اور اولمپئنز سمیت دیگر بھی موجود تھے۔