• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فخر زمان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا ارادہ ترک کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ اوپنر فخر زمان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا ارادہ ترک کردیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کے بعد ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا فیصلہ کیا تھا، اب ایسا ارادہ نہیں ہے۔ ورلڈ کپ سے پہلے سلیکٹر عاقب جاوید کو ریٹائر منٹ کا بتادیا تھا لیکن دو میچ کھیلنے کے بعد فیصلہ واپس لے لیا ۔ 35 سالہ فخر زمان نے 120 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 132.51 کے عمدہ اسٹرائیک ریٹ اور 14 نصف سنچریوں کی مدد سے 2 ہزار 494 رنز بنائے ہیں۔ دریں اثنا لاہور قلندرز کے بولنگ کوچ اور سابق ٹیسٹ کرکٹرریاض آفریدی کا کہنا ہے کہ فخر زمان پابندی مکمل کرنے کے بعد کھیلیں گے۔ پیر کو کراچی میں ٹریننگ سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لاہور اور کراچی کی کنڈیشن بہت مختلف ہوتی ہیں ۔ لاہور قلندرز کی اسٹرنتھ بولنگ ہے ۔ ادھر پاکستان سپر لیگ کیلئے کراچی کنگز کے ڈائریکٹر حیدر اظہر کا کہنا ہے کہ بال ٹمپرنگ کیس کے فیصلے پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔

اسپورٹس سے مزید