کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے لئے اسلام آباڈ یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں کراچی پہنچ گئی ہیں۔ اسلام آباد کی ٹیم 9 اپریل کو لاہور قلندرز سے میچ کھیلے گی۔ ہیڈ کوچ لیوک رونکی کا کہنا ہے کہ کراچی ایک شاندار شہر ہے ، میں یہاں نہ صرف کرکٹ بلکہ کھانوں کے حوالے سے بھی بہت پرجوش ہوں ۔ دوسری جانب فاسٹ بولر حسن علی اور اعظم خان نے کراچی کنگز کا اسکواڈ جوائن کرلیا ہے۔ کپتان ڈیوڈ وارنر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر چھٹی لی تھی۔ وہ 9 اپریل تک کراچی پہنچ جائیں گے ۔ اسپنر ایڈم زمپامنگل تک واپس لوٹیں گے، یو اے ای کے کھلاڑی بھی کراچی پہنچ رہے ہیں۔